لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ،ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایت

پاکستانی وزارت  خارجہ  نےلندن میں سابق چیف جسٹس  قاضی فائزعیسیٰ اور  ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنےکےمعاملے پرلندن ہائی کمیشن کوقانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےوزارت خارجہ کوتمام ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع  وزرات خارجہ کے مطابق ملزمان کوقرارواقعی سزادلوانےکےلیےقانونی راستہ اختیار کیا جائےگا۔

مریم نوازکا گلے کے علاج کیلئے5 نومبرکو لندن جانے کا امکان

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کےموقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ملیکہ بخاری،ذلفی بخاری،اظہرمشوانی ویگرنےمظاہرین سےخطاب کیا تھا۔

تقریب سےباہرنکلتےہوئےپی ٹی آئی کارکنوں نےان کی گاڑی پرحملہ کیا اور مکے برساتےرہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نےحملہ آوروں کےپاسپورٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

واقعےکےبعدوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےنادرا کوحملہ آوروں کی شناخت کیلئےفوری اقدامات کا حکم دیتےہوئے کہا  کہ فوٹیجز کےذریعےحملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے۔

محسن نقوی کاکہنا تھا حملہ آوروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آردرج کرکےمزید کارروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈبلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیےجائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاجنہوں نےحملہ کیا ان کی شہریت فوری منسوخ کرنے کی کارروائی ہو گی،شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لیےوفاقی کابینہ کوبھیجا جائے گا، کسی کوبھی ایسےحملےکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Back to top button