مریم نوازکا گلے کے علاج کیلئے5 نومبرکو لندن جانے کا امکان

          وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گلے کے انفکیشن  کے علاج کے لیے لندن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔ مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سےعلاج کروائیں گی۔ مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔

لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ،ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایت

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نوازکے گلےکےآپریشن کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا۔ مریم نوازکا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم  بھی پہلے لاہور سے دبئی اور وہاں سے لندن پہنچے تھے۔پھر لندن میں ایک روز قیام کے بعد امریکہ گئے تھے۔

 امریکا سے لندن واپس پہنچنے  پر میڈیا  سےگفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ائیر لائن میسر آئےگی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کاکہنا ہے کہ مریم سےپی آئی اے کی خریداری پر جوبات ہوئی اس پر مزیدکام کا ارادہ ہے،پی آئی اے خرید کر نام ایئرپنجاب رکھا جا سکتا ہے۔

 سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مرکز  اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔مریم نوازپنجاب میں اچھاکام کر رہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔

 خیال رہےکہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نے امریکا میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز  نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے، مریم نےکہا ہے کہ اُس ائیرلائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔

Back to top button