ٹک ٹاک نے پاکستان میں مزیداڑھائی کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

یہ انکشاف ٹک ٹاک کی جانب سے پیر کے روز کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں کیا گیا۔

ٹک ٹاک نے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کل 25،448،992 ویڈیوز کو ہٹایا گیا۔رپورٹ کے مطابق99.7  فیصد ویڈیوز از خود (پروایکٹیولی) حذف کی گئیں جبکہ96.2  فیصد ویڈیوز پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹائی گئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور غیر مہذب مواد کی شکایات پر متعدد مرتبہ پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

پہلی بار اکتوبر 2020 میں ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی تھی جو کمپنی کی یقین دہانی کے بعد 10 روز میں ختم کر دی گئی تھی۔

Back to top button