سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ سے تجاوز

پاکستان میں سونےکی قیمتوں میں تاریخی اضافہ،فی تولہ 3لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت10 ڈالر اضافے کے بعد 2869 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری جانب معاشی درجہ بندی کے ادارےفچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں۔
فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے، پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پرپیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اورکثیرجہتی فنانسنگ کے لیے ہے۔
فچ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک24 فیصد تھی جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔