توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات عائد
16 فروری, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات عائد کر دیئے۔
کیا عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں، جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات بروقت دور نہیں کیے گئے۔
سہیل وڑائچ نے عمران کی فوج سے ڈیل کا امکان مسترد کیوں کر دیا؟
اس اقدام سے کیس میں مزید کارروائی کے لیے قانونی تقاضوں کی وضاحت سامنے آئی ہے اور عدالت کی سماعت کے دوران اس اعتراض کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔
Tags
توشہ خانہ ٹو کیس16 فروری, 2026
