امریکی حملہ ایران اسرائیل جنگ میں خطرناک کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نےایران پر امریکی فضائی حملے پر رد عمل دیتے ہوئے حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔

انتونیو گوتریس  نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا  کہ  اب اس بات کا خطرہ بڑھ گیا ہے کہ  یہ تنازع تیزی سےقابو سے باہر  جائے گا ، اوراس سےعام شہریوں،خطےاوردنیا پرتباہ کن اثرات پڑیں گے ۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس خطرناک گھڑی میں کشیدی سے بچنا ضروری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

امریکی فضائی حملےکے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر دیا

 

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر امریکا کی جانب سے حملے کی تصدیق کی گئی ہے،ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کا کہنا ہے کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے  ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا گیا ہے ۔

 

 

 

Back to top button