امریکی فضائی حملےکے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر دیا

امریکی حملوں کےبعد ایران کی جانب سے  بھی اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ  حملہ کر دیا گیا  ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن دوبارہ بجنا شروع ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی شہر حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ تل ابیب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ   ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب  نے اتوار کی صبح اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے طریقے

 

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان  پاسداران انقلاب نے بتایا کہ حیفا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے قادر-ایف میزائلوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں اسرائیلی فوج کی سافٹ ویئر کمپنیوں کے دفاتر،پاور پلانٹ، آئل ریفائنری، ائیربیس، اسرائیلی سائبر کمانڈ سمیت رافائل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں تل ابیب اورحیفا سمیت متعدد اسرائیلی علاقوں میں عمارتوں کوبھی براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے  اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں 20 سے 40 بیلسٹک  میزائیل استعمال کیے گئے ۔

 

 

 

 

Back to top button