امریکا کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے ، مختلف ممالک کی مذمت

امریکا کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔

امریکا کی جانب سے  آج صبح ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس فردو، نطنز اور اصفحان پر حملےکیے گئے جس پر عالمی رہنما نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کیوبا کے صدر  کا ردعمل :

کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکی حملوں  کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔

چلی  نے امریکی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا :

امریکی حملے پر چلی کے صدر نے سوشل ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا  کہ’چلی اس امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت رکھنا آپ کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا جب وہ قوانین کی خلاف ورزی ہو، جو ہم نے بطور انسانیت خود بنائے ہیں ۔ اور پیشک وہ امریکا ہی کیوں نا ہو ۔

میکسیکو کی  بات چیت کی اپیل :

میکسیکو کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوشل ویب سائٹ ایکس پر  پیغام جاری کیا گیا کہ ‘ہماری خارجہ پالیسی کے آئینی اصولوں اور ملک کے پُرامن مؤقف کے مطابق، ہم خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کرتے  ہیں ۔

وینزویلا کی امریکی حملے کی شدید مذمت :

وینزویلا کے وزیرِ خارجہ ایوان گل نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ ‘ہمارا ملک اسرائیل کی درخواست پر امریکی فوج کی جانب سے ایران پر کی گئی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے ، نتائج سنگین ہونگے ، ایرانی وزیر خارجہ

 

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا بیان :

اپنے بیان میں وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز  نے کہا کہ ‘ہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی پیش رفت اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران میں جوہری تنصیبات پر حملوں کا نوٹس لیتے ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی کارروائیاں انتہائی تشویش ناک ہیں، مزید بگاڑ سے بچنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے مذاکرات کی طرف واپس آنے  کی اپیل کرتے ہیں ، سفارت کاری ہی پائیدار حل فراہم کر سکتی ہے۔

آسٹریلیا  کا سفارت کاری پر زور :

آسٹریلیا  کے وزیر خارجہ نے  کہا کہ ایران کا جوہری اور بیلیسٹک میزائل پروگرام عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، خطے کی سکیورٹی صورتحال نہایت غیر مستحکم ہے، ہم مسلسل کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارت کاری پر زور دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

امریکی صدر  نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

 

 

Back to top button