امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے ، نتائج سنگین ہونگے ، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملوں پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ امریکا نے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور این پی ٹی یعنی ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے بہت سنگین نتائج ہوں گے۔
عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکا، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن کہلاتا ہے، اس نے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے عالمی ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج صبح پیش آنے والے واقعات نہایت کی مشتعل تھے جو ایران کو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں ، اور ان کے نتائج دائمی ہوں گے۔
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی تصدیق،جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان
عباس عراقچی نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا ہر رکن ملک اس خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرز عمل پر سنجیدگی سے تشویش کا اظہار کرے ۔