ایرانی تنصیبات پر امریکی حملے اسرائیل سے مکمل رابطے میں رہ کر  کیےگئے ، اسرائیلی وزیر اعظم

امریکا کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل سے مکمل رابطے میں رہ کر  کیےگئے ہیں ۔

نیتن یاہو نے بیان دیتے ہو ئے کہا کہ ایران کاجوہری پروگرام اسرائیل کے وجود کےلیے بہت بڑا خطرہ تھا اور اس ایرانی جوہری پروگرام سے پوری دنیا کے امن کوخطرات  لاحق تھے ،

واضح رہے کہ نیتن یاہو ونے کہا کہ امریکی صدر نے ایران میں آپریشن مکمل ہونےکےفوری بعد مجھے کال کی اور تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

نیتن یاہو  نے کہا کہ ایران کاجوہری پروگرام ختم کرنےکاوعدہ پورا ہوگیا، ایران خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ امریکا نےبروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکےنا صرف اپنے اتحادیوں بلکہ پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی تصدیق،جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

 

اس کے علاوہ اپنےبیان میں اسرائیل کے وزیر اعظم نےصدر ٹرمپ کو اسرائیل کی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ایران کے خلاف مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ ہفتے کی رات 2:30 بجے امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نےسوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

Back to top button