امریکا میں قدم رکھتے ہی بھارتی وزیراعظم کوسُبکی کا سامنا

امریکا میں قدم رکھتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سُبکی کا سامنا ہوگیا، بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے معاملے پر 75 امریکی ممبران کانگریس و ایوان نمائندگان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔
اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے موقع پر صدر کو لکھے اپنے خط میں بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی سیاسی گھٹن، مذہبی عدم برداشت، صحافیوں کو نشانہ بنانے، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے مسائل اٹھا دیے۔
اراکین کانگریس نے اپنے خط میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں صدر بائیڈن ان معاملات پر بھی بات کریں، بھارت کے ساتھ دوستی مشترکہ اقدار پر استوار ہونی چاہیے۔
