قرآنی دعائیں پڑھنے سے کینسرکوشکست دی،ونیزہ احمد

ماضی کی سپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا کہ میرا کینسر قرآن پڑھنے اور روحانی عبادتیں کرنے سے ختم ہوگیا۔
ونیزہ احمد کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنہا تھا کہ کئی سال قبل طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے جب انہوں نے میڈیکل ٹیسٹس کروائے تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں ’لمفوما‘ ہوا ہے۔جس کے بعد وہ اپنی دوست کے تحت ایک روحانی خاتون کے پاس گئیں، جنہوں نے انہیں مقدس کتاب قرآن پاک کی سورتیں اور آیات کا مطالبہ کرنے کا کہا اور دعائیں مانگتے رہنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وقت وہ بہت مصروف اور خوشحال زندگی گزار رہی تھیں، بیرون ممالک فیشن شوز میں شرکت کیلئےجاتی تھیں، انہیں لگتا تھا کہ وہ کبھی بیمار نہیں ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے ہی کسی مہینے وہ ملائیشیا، سے امریکا پھر سری لنکا سے پاکستان اور پھر بیرون ملک سفر کرنے کے دوران سر درد کا شکار ہوئیں اور کئی دن تک ان کے سر میں درد رہا جو گزرتے دنوں میں بڑھتا گیا۔
