استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنےکی تجویز سامنے آ گئی
آٹو انڈسٹری کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی و ٹیکس بڑھانے اور نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
سماجی کارکن صارم برنی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار
علاوہ ازیں آٹو انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا شفاف میکنزم یقینی بنایا جائے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف ان کے خاندان کے استعمال کے لیے گاڑیوں کی درآمد کی اجازت مل سکے۔