وقار یونس چیمپئینز ون ڈے کپ کی لائینز ٹیم کے مینٹور مقرر
وقار یونس چیمپئینز ون ڈے کپ کی لائینز ٹیم کے مینٹور مقرر کردئیے گئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے لائینز کے لوگو کی رونمائی کردی اور کہتے ہیں بلاشبہ پاکستان کرکٹ کی حالت کافی خراب ہے اس کو درست کرنے کےلئے وقت لگے گا تاہم چیمپئنز کپ سے فوری نتائج کی توقع نہ رکھی جب بیماری پرانی ہو تو اسے ختم کرنے کےلئے وقت درکار ہوگا۔
وقار یونس نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن آپ کا تاخیر کا شکار ہے۔ایک سال تک پاکستان کرکٹ کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میں بہتری آئے گی۔۔گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بہتر کرنا ہدف ہے تاکہ کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ میں بہتر کرسکیں۔پاکستان کرکٹ کا حال خراب ہے اس کو بہتر کرنے کےلئے پرجوش ہوں۔
سابق کرکٹر نے کہاکہ مینٹورز اور پی سی بی کےلئے یہ سنہری موقع ہے کہ گراس روٹ لیول سے کرکٹ دیکھی جائے۔دنیا کی ٹیمیں پر بڑا وقت آتا ہمارے پاس اس وقت بھی اچھے باولرز موجود ہیں۔مینٹور کا کام ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق استعمال کرئے اور موقع دے۔اگر سئنیر کھلاڑیوں نے زیادہ کرکٹ کھیلی تو انہیں آرام دیکر نئے لڑکوں کو موقع دینگے۔
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کاجائزہ لیا
وقار یونس نے کہا کہ میرے پاس پرفارمنس کی گارنٹی تو نہیں لیکن اگر لڑکے محنت کرینگے تو رزلٹس آئیں گے۔میں خود ایک چھوٹے شہر سے آیا ہوں لہذا جو پرفارم کرئے گا تو چھپ نہیں سکتا۔