پی ٹی آئی میں عہدوں کی جنگ چل رہی ہے : بیرسٹر عقیل ملک

وزیر اعظم کے مشیر  برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ اب اختلافی ٹولےمیں بٹا جارہا ہے،پی ٹی آئی میں عہدوں کی جنگ چل رہی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر  برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات سب کےسامنے ہیں،عمران خان اپنےہی لوگوں کےہاتھوں پٹ رہےہیں۔

عمران خان کا رویہ پاکستان کےلیے افراتفری کا سبب بن سکتا ہے: رانا ثناء اللہ

بیرسٹر عقیل ملک نےکہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوامیں گزشتہ 12سال سےلوٹ مار کررہی ہے،بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں نوک جھونک جاری ہے۔انتشاری ٹولہ اب اختلافی ٹولے میں بٹا جارہا ہے۔

Back to top button