ہم تاجروں کے پریشر میں نہیں آئیں گے : رانا احسان افضل

وزیر اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ہم تاجروں کے پریشر میں نہیں آئیں گے۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے ہم غلط کررہے ہیں تو دوبارہ بیٹھ سکتےہیں۔ہم مذاکرات سےنہیں بھاگیں گے۔

ٹیکسوں کے خلاف تاجروں کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال

رانا احسان افضل نے کہاکہ وزیر اعظم نے ایف بی آر کی تنظیم نوکرنی ہے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں آناہوگا۔

یاد رہے  کہ رہے کہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسز کےنفاذ کےخلاف تاجر تنظیموں نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیاہے۔

Back to top button