ٹیکسوں کے خلاف تاجروں کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال

مہنگی بجلی اور ٹیکسز کےخلاف تاجروں کی جانب سےملک گیر ہڑتال کی کال پر آج مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

جماعت اسلامی اورتاجر تنظیموں کی اپیل پر کراچی سمیت ملک کےمختلف شہروں میں کاروباری مراکزبند ہیں۔ہڑتال کےباعث کچھ علاقوں میں اسکولز بھی بند کردیے گئےہیں۔اسلام آباد میں احتجاج کےخدشے کےباعث ریڈ زون کےراستوں کو کنٹینر رکھ کربند کردیاگیا ہے۔اسلام آباد کےمختلف کاروباری مراکز میں تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔آبپارہ مرکز، جی نائن کراچی کمپنی سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں بندہیں۔

آل پاکستان انجمن تاجران سندھ نےآج شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کااعلان کرتےہوئے کہاکہ سندھ کےتمام چھوٹے بڑےشہروں میں کاروبار مکمل بندرہےگا۔ ٹیکسوں اور بجلی کےبلوں میں اضافے کومسترد کرتےہیں۔پشاور میں بھی تاجروں کی جانب سےمختلف بازار بند رکھےگئے ہیں۔

تاجروں تنظیموں کا ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار،ہڑتال کااعلان

راولپنڈی میں بھی تاجروں کی ہڑتال ہے۔بڑے تجارتی مراکز، شاپنگ مالز،مارکیٹس،ہول سیل،آڑھت منڈیاں بھی بند ہیں تاہم بیکرز، سویٹس کریانہ میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔بڑے تجارتی مراکز میں کریانہ کی تمام بڑی شاپس مکمل بند ہیں۔شہر میں تعلیمی ادارے اور ڈسٹرکٹ کچہری بھی کھلے ہیں۔ مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ملتان،لاہور ،گوجرانوالہ ، کوئٹہ ، گجرات ، فیصل آباد ، سرگودھا، بہاولپور ، ساہیوال،ہرنائی ،مالاکنڈ ڈویژن ، اندرون سندھ اور ملک کےدیگر بڑے اورچھوٹے شہروں میں بھی ہڑتال ہے۔

Back to top button