وفاقی کابینہ نے سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات منظور کرلیں

وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم ادارہ جاتی اصلاحات کےلیے قائم کی گئی کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی تجاویزکی منظوری دےدی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونےوالے کابینہ اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایاگیا ہے کہ پہلے مرحلےمیں 6 وزارتوں پرکمیٹی کی سفارشات کانفاذ شروع کیاگیا ہے،ان وزارتوں کے 82 سرکاری اداروں کو 40 اداروں میں ضم اور تحلیل کرنے کےلیے سفارشات منظور کرلی گئی ہیں۔
چیف جسٹس کو ایکسٹیشن دی بھی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے : رانا ثناء اللہ
اداروں کی تحلیل اور ضم کرنےسے متاثر ملازمین کےمفادات کےتحفظ کےلیے بھی ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔اجلاس کوبتایا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن،اسمارٹ مینجمنٹ،ایفیشینٹ گورننس، منصوبوں پرشفاف اورتیز عملدرآمد اور عام آدمی کو سہولیات کی بہترفراہمی یقینی بنائی جائےگی۔
کابینہ کوبتایا گیاکہ کارکردگی بہتربنانے، افرادی قوت کےصحیح استعمال،پالیسی سازی،فیصلوں کےنفاذ میں غیرضروری تعطل ختم کرنے اور صرف انتہائی ضروری محکموں کو مزیدمضبوط کرنے کےلیے پہلےمرحلے میں 6 وزارتوں پر کمیٹی کی سفارشات کانفاذ شروع کردیا گیاہے ۔
