ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے : ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر واضح کیاہے کہ ہم کسی بھی ملک سےلڑنا نہیں چاہتےاور ایران امن کا خواہاں ہے تاہم ظلم کےخلاف کھڑےہوں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کاکہنا تھاکہ ’ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے تاہم ہم کسی بھی موقع پرکسی بھی ظلم کے خلاف کھڑےہوں گے۔
تہران پر پر مغربی پابندیوں کے حوالے سے ایرانی صدر نےکہا کہ ایران جتنا زیادہ دوسرے ممالک کےساتھ تعلقات کو مضبوط کرےگا اتنی ہی اس پر پابندیاں ختم ہوں گی۔پڑوسی ممالک کےساتھ تعلقات استوار کرنےپر زور دیتےہوئے کہاکہ اگر ایران اپنے 15 یا 16 پڑوسی ممالک کےساتھ تعلقات کوقائم کرتا ہےتو امریکی پابندیاں اس ملک کاکچھ نہیں بگاڑسکتیں۔
اسرائیلی وزیر کی انتہا پسندی،مسجد اقصیٰ میں عبادتگاہ بنانے کااعلان
ایرانی صدر نے مسلم ممالک کےدرمیان مزیدبہتر تعلقات کی ضرورت پرزور دیتےہوئے کہاکہ ہم مسلمان بھائی ہیں اور بھائیوں کےدرمیان امن قائم ہوناچاہیے۔
ایرانی صدر کاکہنا تھا کہ یورپ نےاپنی سرحدیں ایک دوسرے کےلیے کھول کر اپنی کرنسی کو مضبوط کیا تاہم ہم مسلمان اپنےدرمیان دیوار کھڑی کررہے ہیں۔
