الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر جے یو آئی ف کو نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانےپر سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو کل طلب کیا ہے۔
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کےکیس پر الیکشن کمیشن کل صبح 10 بجے سماعت کرےگا،ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرےگا۔
