غزہ میں معصوم شہریوں کی اموات پر خاموش نہیں رہیں گی : کمالا ہیرس

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں غزہ میں اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں معصوم شہریوں کی اموات پر وہ خاموش نہیں رہیں گی۔

امریکی صدرارتی الیکشن: سروے میں کمالا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل

کمالا ہیرس کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کمالا ہیرس نےکہا غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنےکا وقت آگیا ہے، انہوں نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے بعد کمالا ہیرس نےصحافیوں سے گفتگو کرتےہوئےکہا غزہ میں نو ماہ کے دوران جو ہوا وہ تباہ کن ہے، غزہ کےشہری کئی مرتبہ بےگھر ہوئے ، ہم فلسطینیوں کے دکھوں کے سامنے بے حس نہیں ہوسکتے، میں اس معاملے پر خاموش نہیں رہوں گی۔

Back to top button