لاہور ہائی کورٹ : بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹادی گئی

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کےلیے دائر درخواست نمٹادی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹائی ہے، حکومت کی جانب سےرپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔

مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایاکہ بشریٰ بی بی کےخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور پنجاب پولیس میں 12 ایف آئی آر کا درج ہیں،سائبر کرائم یونٹ میں بشریٰ بی بی کےخلاف کوئی کیس نہیں۔

Back to top button