پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال "ڈائٹ پلان” ہے : مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نےکہاہے کہ دوپہر تین بجےشروع ہونےوالی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پذیر ہونے والا پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال "ڈائٹ پلان” ہے، 9 مئی کے مجرم کےلیے ’انٹر مٹنٹ فاسٹنگ‘ ہورہی ہے، دوپہر کاکھانا کھاکر شام کےکھانے سےپہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔

مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے کا ’ڈائٹ پلان‘ ہی فالو کیا جا سکتا ہے، ملک کو مہنگائی، عوام کو بھوکا کرنے والے کے لئے چار گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے، پچیس کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے 9 مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی تنصیبات ، شہدا کی بے حرمتی ، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے ، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا کے مستحق ، چار گھنٹے بھوک ہڑتال کے مستحق نہیں ہیں۔

Back to top button