مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم دےدیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں حکام نے وزیر اعلی کو ستھرا پنجاب پروگرام اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دی۔وزیر اعلی کو بریفنگ دی گئی کہ سرگودھا اور ساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلد پوری طرح فنکشنل ہوجائیں گی، پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کےلیے 361 نجی کمپنیاں رجوع کر چکی ہیں۔

سوشل میڈیا  کو ریگولیٹ کرنے کےلیے قوانین ہونے چاہئیں: طلال چوہدری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھوٹے بڑے شہرو ں کےتمام علاقوں کی یکساں صفائی کی ہدایت کردی، اس کےعلاوہ نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھاکہ کسی بھی شہر میں کوئی بھی علاقہ صفائی سےمحروم نہ رہ جائے، اربن، سیمی اربن او رورل علاقوں کی بھرپور صفائی یقینی بنائی جائے، لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں صفائی کی صورت حال تسلی بخش نہیں۔

Back to top button