سوشل میڈیا  کو ریگولیٹ کرنے کےلیے قوانین ہونے چاہئیں: طلال چوہدری

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری نےکہا ہےکہ پوری دنیا میں سوشل میڈیاسے متعلق قوانین موجود ہیں تاہم پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پرعمل درآمد نہیں ہوتا۔پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کےلیے قوانین نہیں تھے،سوشل میڈیا پرلوگوں کو بلیک بھی کیاجاتاہے، اسے ریگولیٹ کرنے کےلیے قوانین ہونے چاہئیں۔

بلوچستان میں بیڈگورننس کے ذمہ داری سیاستدان اور بیوروکریٹس ہیں: سرفراز بگٹی

لیگی سینیٹر طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ تحقیقاتی اداروں کےپاس وہ سہولتیں موجود ہونی چاہئیں جس پرصحیح طور پرتحقیقات کی جائیں،حکومت کافرض بنتا ہے وہ تمام تکنیکی چیزیں اداروں کو مہیاکرے۔سوشل میڈیا سے متعلق قوانین پوری دنیامیں استعمال ہوتےہیں،قوانین پرپاکستان میں کیوں عمل نہیں ہوتا، قوانین نہیں ہوں گےتو کنٹرول کیسے ہوگا۔

Back to top button