پاکستان کی برآمدات میں 3 ارب ڈالر تک کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔گزشتہ مالی سال برآمدات کاحجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالررہا۔
گزشتہ مالی سال برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوراک، ٹیکسٹائل،سیمنٹ اور کھیلوں کےسامان سمیت متعددمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کےلیے قوانین ہونے چاہئیں: طلال چوہدری
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ ریکارڈ 7ارب 36 کروڑ ڈالر کی غذائی اشیاء ایکسپورٹ کی گئیں،چاول،پھل، سبزیوں،گوشت، مصالحوں اورآئل سیڈز کی ایکسپورٹ میں چھیالیس فیصد اضافہ ہوا۔ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات صفر اعشاریہ نو تین فیصد اضافے سے 16ارب 65 کروڑ ڈالر سےتجاوز کر گئیں۔خام کپاس کی برآمد میں 316 فیصد، سوتی دھاگے کی برآمدات میں 13 فیصد اور کیمیکلز کی برآمدات میں 8فیصد اضافہ ہوا۔کیمیکلز کی برآمدات کاحجم تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔سیمنٹ کی برآمدات چالیس اعشاریہ تین چھ فیصد اضافے سے 26کروڑ 65 لاکھ، پیٹرولیم اور کوئلے کی ایکسپورٹ اسی فیصد اضافے سے 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔پاکستانی فٹبال کی برآمدات میں سات اعشاریہ چار ایک فیصد اضافے سے حجم پچیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالررہا، پلاسٹک میٹریل، کینوس فٹ ویئر، ادویات، انجینئرنگ گڈز،جیولری کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔
