آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج شام اوررات میں بارش کاامکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، خیبرپختخوا، بالائی،وسطی پنجاب،گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانے والوں نے مری،گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا،جھنگ میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔
اوکاڑہ،ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد اورلاہورپشاور،نوشہرہ، صوابی،باجوڑ، دیرسوات،مانسہرہ میں بارش کاامکان ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کےساتھ بارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔
