عمران خان کی رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے : بشریٰ بی بی

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہزارہ انٹرچینج کےقریب احتجاج میں شامل افراد سےخطاب کرتے ہوئے کہناتھا  کہ جب تک خان ہمارےپاس نہیں آ جائیں گے ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گے۔

بشریٰ بی بی کاکہنا تھا کہ میں اپنی آخری سانس پر کھڑی رہوں گی،آپ لوگوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے،آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گےتب بھی میں کھڑی رہوں گی کیوں کہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک اور اس ملک کےلیڈر کی بات ہے۔


ان کاکہنا تھا کہ مجھے امید نہیں یقین ہےکہ پٹھان غیرت مند قوم ہےاور آخری وقت تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتے،بشریٰ بی بی نے اپنے مختصر سےخطاب کے آخر میں نعرہ بھی لگایا۔

بعد ازاں بشریٰ بی بی ہزارہ انٹرچینج کے قریب ریسٹ ہاؤس پہنچنے پر اپنی گاڑی سے باہر آئیں اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

پی ٹی آئی کا احتجاج : اسلام آباد جانے والے راستے دوسرے روز بھی بند

پی

خیال رہےکہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ گزشتہ روز صوابی سے شروع ہوا تھا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کررہے ہیں،احتجاجی قافلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

Back to top button