عمران خان، بشریٰ بی بی اور علی امین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کےمتعدد رہنماؤں کےخلاف انسدادہ دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عمران خان اوردیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج کیا گیا ہےجس میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

عمران خان،علیمہ خان، بشریٰ بی بی،علی امین گنڈا پورکے علاوہ سابق صدر عارف علوی، شہریارریاض، حماد اظہر،اسد قیصراور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی مقدمےمیں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آرکےمتن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کےذریعےعوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا، بشریٰ بی بی نے 19 نومبر کےویڈیو پیغام میں کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنےکا کہا۔

عمران خان کی رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے : بشریٰ بی بی

 

مقدمےمیں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے پُرتشدد احتجاج کرکے شہریوں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالا اور جلاؤ گھیراؤ کیا، ملزمان نےریاستی اداروں کے خلاف نعرہ لگائے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

یاد رہےکہ پی ٹی آئی کے کے احتجاج سے چند روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سےملاقات کے بعد علیمہ خان نےعمران خان کا پیغام دیتے ہوئےبتایا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے۔

Back to top button