عالمی بینک کا 50ہزار اورکم آمدن والوں پرٹیکس لگانے کامشورہ

عالمی بینک نے پاکستان کو 50ہزارروپے اور اس سےکم آمدن والوں پربھی ٹیکس لگانےکامشورہ دیدیا۔پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے اور وفاقی حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیکر وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طےکیا جائے، دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے۔پرسنل انکم ٹیکس کا اسٹرکچر آسان بنایا جائے، زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑز زمینوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مناسب تیاری اور جائزے کے بغیر شروع کیے گئے
ترقیاتی منصوبے ختم کر دیے جائیں۔
