ظل شاہ قتل کیسفرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی ضمانتیں خارج

لاہور کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔
لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ظل شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے فرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمودالرشید کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔
عدالت نے تینوں رہنماؤں کی جانب سے کیس کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کیں۔
عدالت نے فواد چوہدری اور راجہ شکیل زمان کی عبوری ضمانت میں3 جون تک توسیع کردی۔
