نورمقدم قتل کیس میں باورچی کی ضمانت منظور

نور مقدم قتل کیس میں باورچی کی ضمانت منظور کر لی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے باورچی جمیل احمد کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے باورچی جمیل احمد کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد 21 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہو گا۔گرفتار ملزم جمیل احمد اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔
اس سے قبل 18 اکتوبر کو عدالت عظمیٰ نے ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔