ورلڈ کپ 12 مرحلہ ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں‌ سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 5 وکٹوں‌ سے ہرا دیا۔

گروپ 1 کے پہلے میچ جو ابوظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں کھیلا گیا میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ اوورز میں جنوبی افریقا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 سکور کیے۔آسٹریلیا نے دو گیندیں قبل ہی 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 سکور کیے ۔ ایڈن مرکرم 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ربادا نے 19 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔

مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے آسٹریلیا کی جانب سے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم کو بھی 119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا رہاا، اسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارکس اسٹوئنس نے 24 اور میکسویل نے 18 سکور کیے۔

19.4 اوورز میں کینگروز نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ اینرچ نورٹج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا ، مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Back to top button