کراچی میں چینی باشندوں پرحملہ افسوسناک ہے،وزیرداخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے چینی باشندوں پرحملہ افسوسناک ہے۔چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جب کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی، انہوں نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔
چینی سفیر سے ملاقات میں زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار
وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے ملاقات میں زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور چینی شہریوں پر حملے سے متعلق تفصیلات، تحقیقات میں پیشرفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ججزکےالاؤنسز میں اضافہ، ہاؤس رینٹ بڑھا کرساڑھے3لاکھ مقرر
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں، ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چین کے تصور سے پوری طرح متفق ہیں، کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
چینی سفیر نے چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے،سفیر
جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹ فیکٹری کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےتصدیق کی تھی کہ کراچی میں 2 چینی شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔کراچی پولیس نے 2 چینی شہریوں کو قتل کرنےکی کوشش پرمفرور نجی سیکیورٹی گارڈ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کےمتن کےمطابق لبرٹی ٹیکسٹائل ملز کےسیکیورٹی انچارج نجیب الرب نے بتایا کہ وہ 4چینی شہریوں، پولیس اور نجی گارڈز کےہمراہ سائٹ ایریا میں واقع ملز پر صبح تقریباً8 بج کر 2 منٹ پر پہنچا۔
ایف آئی آرکےمطابق سیکیورٹی انجارج نےکہا کہ غیرملکی شہری فیکٹری میں اپنے کام میں مصروف تھے کہ صبح تقریباً 8 بج کر15 منٹ پرتقریباً 5ماہ سے مپنی میں کام کرنےوالےسیکیورٹی گارڈ نے اپنی9 ایم ایم پستول سےچینی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں2 چینی شہری زخمی ہوگئےاور مشتبہ گارڈ اپنی پستول کےہمراہ بھاگنے میں کامیاب رہا۔