کیلا نیند کی گولیوں سے بھی جلدی سلانےوالا پھل قرار
سائنسدانوں نےکیلےکونیند کی گولیوں سےبھی جلدی سلانےوالاجادوئی پھل قرار دیدیا۔
ڈاکٹر مائیکل بروس نے ‘کیلے’ کو وہ جادوئی پھل قراردیا
جدید تحقیق کے مطابق آج کل جس قسم کی روٹین ہےایسےمیں اسٹریس اور انزائٹی جیسے امراض بہت زیادہ بڑھ چکےہیں۔نوجوان ہوں یابڑی عمر کے افراد، انہیں سونے کے لیے نیند کی گولیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔سوشل میڈیا نے جہاں عوام کو فائدے پہنچائے ہیں وہیں بے شمار نقصانات بھی تحفےمیں دیے۔ جس میں سب سے بڑا نقصان یہ کہ ہر شخص کی صحت پر سوشل میڈیا منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور جب انسان ذہنی طور پر پریشان ہو تو اسے پرسکون نیندکے لیے گولیاں لینی پڑتی ہیں۔
مچھلی کا تیل کینسر سے بچانےمیں مددگار قرار
ڈاکٹر مائیکل بروس نے ‘کیلے’ کو وہ جادوئی پھل قراردیاجوجلد از جلد نیند لا سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل کیلا کھانےسے نیند اچھی اور جلد آتی ہے۔
کیلا صبح کے وقت جسم کو توانائی فراہم کرتاہے
ڈاکٹر بروس نے واضح کیا کہ عام طورپرلوگ سمجھتےہیں کہ کیلا صبح کے وقت جسم کو توانائی فراہم کرتاہے جبکہ اس کے برعکس اسےرات میں کھانے سےکئی فوائد حاصل ہوتےہیں۔کیلے کو’قدرتی نیند آورگولی’ کانام دیا کیوں کہ اس کےاندر میگنیشم ہوتا ہے۔
ڈاکٹر بروس نےدیگر پھلوں کے کھانے کو بھی سراہا جو انسان کی اچھی نیند کےلیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں جس میں کیلےکےبعدکیوی کانمبرہے۔کیوی دماغ میں سیروٹنن بڑھاتا ہےجو سکون آور ہارمون ہےاورنیندسےپہلے کچھ سستانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر مائیکل کے مطابق سونےسےقبل دہی یا اناناس کھانا بھی انتہائی مفید ہے۔
دوسری جانب ماہرین کےمطابق کیلا میگنیشم سے بھرپور ہوتا ہےاور میگنیشیم آرام اور نیندکےلیےایک ضروری غذائی عنصرہے۔ایک اوسط حجم (126 گرام) کے کیلے کےاندرتقریبا34 ملی گرام میگنیشم پایا جاتا ہے۔