ججزکےالاؤنسز میں اضافہ، ہاؤس رینٹ بڑھا کرساڑھے3لاکھ مقرر
حکومت پاکستان نےسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافہ کردیاہے۔ہاؤس رینٹ بڑھا کرساڑھے3لاکھ مقرر کردیاگیا۔
قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی منظوری سے جاری صدارتی ترمیمی حکم نامے کےمطابق سپریم کورٹ کےججز کاہاؤس رینٹ68 ہزار روپے سے بڑھا کر3 لاکھ50 ہزار روپے کردیاگیاہےجبکہ جوڈیشل الاؤنس4لاکھ28 ہزار40 روپے سےبڑھا کر11 لاکھ61 ہزار163 روپےکردیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ کےججز کا ہاؤس رینٹ بھی65 ہزار سے بڑھا کرتین لاکھ50ہزار روپے کردیا گیاجبکہ جوڈیشل الاونس3 لاکھ42 ہزار سے بڑھا کر10 لاکھ90 ہزار کردیا گیا۔
کراچی میں چینی باشندوں پرحملہ افسوسناک ہے،وزیرداخلہ
وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
قائم مقام صدر کی منظوری کےبعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سےنوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا،اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد17 ہے جبکہ پارلیمان کی جانب سے حال ہی میں پاس کیے گئے قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی مجموعی تعداد 34 کردی گئی ہے تاہم ابھی تک دیگر 17 نشستوں پر ججز کی تقرری باقی ہے۔
واضح رہے کہ4 جولائی کو اُس وقت کےقائم مقام صدراورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےحکم نامہ جاری کرتے ہوئےچیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ تنخواہ بالترتیب12 لاکھ 29 ہزار 189 روپےاور 11 لاکھ61 ہزا 163 روپےکردی گئی تھی۔قائم مقام صدر کی منظوری کےبعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سےنوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا،اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد17 ہے جبکہ پارلیمان کی جانب سے حال ہی میں پاس کیے گئے قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی مجموعی تعداد 34 کردی گئی ہے تاہم ابھی تک دیگر 17 نشستوں پر ججز کی تقرری باقی ہے۔
حکم نامےمیں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مہینہ ہوگی جبکہ دیگر اعلیٰ ججز کی ماہانہ تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ہوگی۔اُس وقت کےصدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جون 2022 میں جاری ہونےوالے پچھلےحکم نامے کے تحت چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ24 ہزار 324 روپے اورعدالت عظمٰی کےدیگر اعلیٰ ججز کی تنخواہ9 لاکھ67ہزار 636 روپے تھی۔