پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی ویب سیریز ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

دنیا کے سب سے بڑے آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ویب سیریز سے محظوظ ہو رہی ہے، دن بھر اپنے کام کاج نمٹانے کے بعد عوام کی اکثریت رات کو ںیٹ فلکس دیکھنا پسند کرتی ہے۔

گزشتہ سال 23 نومبر کو ریلیز ہونے والی کامیڈی اور ہارر نوعیت کی یہ ویب سیریز ‘وینز ڈے’ پاکستان میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔’وینز ڈے’ کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں بیٹی غیر معمولی قوت اور صلاحیت حاصل کرنے کے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہونے والے پرانے واقعے کی کھوج لگاتی ہے۔

2020 میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز آئوٹر بینکس کی کہانی جان بی نامی لڑکے اور اس کے تین دوستوں کی کہانی ہے جو ایک خزانے کو ڈھونڈتے ہیں جس کا تعلق جان کے والد کی گمشدگی سے ہے، آؤٹر بیکنس کا تیسرا سیزن رواں سال 23 فروری کو ریلیز ہوا تھا جسے بڑی تعداد میں دیکھا جا رہا ہے، ایڈونچر، سنسنی اور ایکشن سے بھرپور یہ سیریز پاکستان میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔

ٹریو بیوٹی 2020 میں ریلیز ہونے والی جنوبی کورین ویب سیریز ہے۔رومانوی ڈرامہ نوعیت کی اس ویب سیریز کی کہانی ایسی نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو نئے قسم کے میک اپ ڈیزائن سیکھنے کے بعد اپنے دردناک ماضی کو میک اپ کی تہہ کے نیچھے چھپا کر ایک نئی زندگی جیتی ہے۔فروری 2021 میں اختتام پذیر ہونے والی یہ ویب سیریز 2023 میں بھی پاکستان میں ٹرینڈ کرتے دکھائی دے رہی ہے۔

‘نیکسٹ اِن فیشن’ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والا فیشن رئیلٹی شو ہے، اس شو میں امیدوار بطور ابھرتے ہوئے فیشن ڈیرائنرز نِت نئے ملبوسات ڈیزائن کرتے ہیں جس کے بعد جیتنے والے امیدوار کو بڑی انعامی رقم اور فیشن انڈسٹری میں رسائی ملتی ہے۔

رواں سال تین فروری کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ایلیٹ’ نیٹ فلکس ہی کی سیریز ’ایلیٹ‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس سیریز کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے گرد گھومتی ہے جو ایک پوش سکول میں داخلہ حاصل کرتے ہیں جہاں ان کے امیر طلبہ کے ساتھ تنازعات شروع ہو جاتے ہیں جو سنگین صورتحال یعنی قتل تک پہنچ جاتے ہیں، کلاس کی مرکزی کاسٹ میں مرکزی کاسٹ میں گرفتح پیرزادہ، پیوش کھاٹی اور انجلی شیوارامن شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کو غیر قانونی فنڈنگ کرنے والے عارف نقوی کون ہیں؟

Back to top button