عمران ریاض کے بعدشیرمروت کا معیدپیرزادہ سے میچ کیوں پڑگیا؟

پارٹی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت کے ہاتھوں شرپسند اور بے لگام یوتھیوں کی دھلائی اور ٹھکائی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک طرف انھوں نے بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ اینڈ کمپنی کے خلاف محاذ سنبھال رکھا ہے وہیں انھوں نے پی ٹی آئی کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے یوٹیوبرز کے پول کھولنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں شیر افضل مروت سب سے زیادہ یوٹیوبر معید پیرزادہ، عادل راجہ اور عمران ریاض عرف گیلے تیتر پر برہم نظر آتے ہیں۔ تازہ پیشرفت کے مطابق شیر افضل مروت نے معیدپیرزادہ کو چور، ٹھگ اور بے شرم قرار دے دیا ہے۔

سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سینیئر صحافی معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مردہ باپ کے انگھوٹے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر معید پیرزادہ کے ویڈیو بیان کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے لکھا کہ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔معید پیرزادہ- آپ بھی آئیں اور ذلیل بھگوڑوں کی صف میں شامل ہو جائیں۔ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ویسے کیا آپ وہ نہیں ہیں جو ایک مردہ باپ کے انگوٹھے کا نشان لگواتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے؟انہوں نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے تمام خود ساختہ پی ٹی آئی سپورٹر و یوٹیوبرز چور اور ٹھگ ہیں۔

واضح رہے کہ معید پیرزادہ نے اپنی گفتگو میں شیر افضل مروت کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر باہر نہیں نکل پا رہا تھا تو شیر افضل مروت ملک بھر میں جلسے کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھے تو اسی وقت معلوم ہوگیا تھا کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ شیر افضل مروت نے کسی پی ٹی آئی کے حمایتی یوٹیوبر کی دھلائی کی ہو کچھ عرصہ قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے عتاب کا نشانہ بننے والے شیر افضل مروت نے یو ٹیوبر عمران ریاض کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض کا کافی حد تک احترام کیا لیکن اب عمران ریاض جیسے ’ناسور‘ کو بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں۔مروت نے مزید کہا کہ مجھے آج علم ہوا کہ عمران ریاض خوبصورت لڑکیوں کا کاروبار کرتا تھا۔ موٹر سائیکل پر گھومنے والا عورتوں کا دلال ارب پتی کیسے بن گیا۔

شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران ریاض ہیرو بننے کے لیے خود گرفتار ہوا، اس کو ملی بھگت کے ساتھ خاندان سمیت غائب رکھا گیا تھا، اس کی زبان بھی زخمی نہیں ہوئی تھی، اگر زبان کا علاج کرایا ہے تو کہاں سے کرایا، اس کی کوئی تفصیل نہیں دی ہے۔شیر افضل مروت نے یہ بھی بتایا کہ فیض حمید نے چکوال میں اسے 6 سو کنال زمین دلائی، جہاں فش فارم ہے، وہاں اس نے ایک محل بنایا ہے اور اصطبل بھی بنایا ہے۔

شیر افضل مروت نے سوال کیا کہ اس بندے کے پاس تو ایک موٹر سائیکل نہیں تھا پھر اس نے اتنے اربوں روپے کہاں سے کمائے؟۔ علی امین کا کہنا ہے کہ عمران ریاض فیض حمید کا دست راست تھا۔ پی ٹی آئی کے دور میں ایجنسیوں کے ساتھ اس کے بہت گہرے تعلقات تھے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خچروں کی تصویریں اس نے پہلے سے رکھی ہوئی تھیں اور بعد میں دعویٰ کیا کہ میں خچروں کے ذریعے بھاگا، حکومت اس کو نہ بھاگنے دیتی تو ایک منٹ میں اس کا پاسپورٹ بلاک ہوتا، تو وہ لندن کیسے پہنچتا؟ ۔ شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عمران ریاض کو ہدف دیا جاتا ہے کہ ’فلاں‘ کو تختہ مشق بنانا ہے، میں نے عمران ریاض کی جائیداد پر ویڈیو بنائی ہے پھر مجھے اس کے اور بہت سارے کارناموں کا علم ہوا ہے جو جلد میڈیا کے سامنے لے آؤں گا۔

واضح رہے کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ کے جملے سے مشہور شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 12 فروری کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں لکھا تھا کہ مجھے حالیہ فیصلے سے بہت دکھ ہوا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان افراد کی وجہ سے نکالا گیا ہوں جنہوں نے مجھے کبھی پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا۔مروت کے مطابق میں نے پارٹی فنڈز سے ڈیجیٹل میڈیا اور وکلا فیسوں کی ادائیگی کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا تھا، اس لیے مجھے تختہ مشق بنایا جا رہا ہے۔میں خود پی ٹی آئی ہوں‘ ، کارکن میرے ساتھ ہیں، بانی اگر 6 یا 7 لوگوں کے کان بھرنے پر مجھے نکالنے کا فیصلہ کریں تو اس کی کیا اہمیت ہوگی؟تاہم میں پی ٹی آئی لیڈرز اور ورکرز سے یہ ضرور پوچھوں گا کہ مجھے پارٹی سے کیوں نکالا۔

Back to top button