’’ندا یاسر نے طلاقوں میں اضافے کی بڑی وجہ بتا دی‘‘

اداکارہ و مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے معاشرے میں طلاقوں کے بڑھنے کی وجہ عدم برداشت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب خواتین کو اپنے حقوق پتہ چل گئے ہیں، جب زیادتی ہوتی ہے تو لوگ اس کا حل نہیں نکالتے ہیں۔ندا یاسر نے حال ہی میں پہلی بار یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے علاوہ اپنے متعلق سوشل میڈیا ٹرولنگ پر کھل کر بات کی۔کوئی یقین نہیں کرے گا لیکن انہوں نے فزکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے اور میریٹ یونیورسٹی سے دو سال ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔ہوٹل مینجمنٹ پڑھنے سے بات کرنے کا ہنر سیکھنے کو ملا اور بعدازاں ہوٹل میں کچھ عرصے تک کام کیا، ندا نے بتایا کہ ان کا شوبز انڈسٹری میں آنے کا پلان نہیں تھا، انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے سوٹزرلینڈ جانا تھا جس کے لیے 16 لاکھ روپے چاہئے تھے، تعلیم کے لیے پیسے تو جمع ہوگئے لیکن ارادہ تبدیل ہوگیا۔ندا نے کہا کہ ’اگر لوگوں میں آگاہی پیدا ہوگئی ہے اور حقوق معلوم ہوگئے ہیں تو اللہ نے یہی نہیں کہا کہ آپ الگ ہوجاؤ، جب آپ نے ایک کمٹمنٹ کی ہے اور ایک انسان کے ساتھ نکاح کرلیا ہے تو رشتے کو نبھانے کے لیے بار بار کوشش کرنی پڑتی ہے، میرے بھی اپنے شوہر (یاسر نواز) کے ساتھ کئی بار جھگڑے ہوئے ہیں، یہ نارمل ہے اور یہ ہر جوڑے میں ایسا ہوتا ہے۔ اداکاری کے بعد جب شادی ہوئی تو بچوں کو وقت دینا مشکل ہورہا تھا، جس کی وجہ سے اداکاری چھوڑ دی لیکن کچھ ماہ بعد جب یاسر نواز نے مزاحیہ ڈراما ’نادانیاں‘ پروڈیوس کیا تو دوبارہ اداکاری شروع کی اور پھر فوراً ہی مارننگ شو کی میزبانی کی آفر مل گئی۔اپنے متعلق وائرل ہونے والی کلپس پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ندا کہتی ہیں کہ انہیں بہت دکھ ہوتا ہے کہ لوگ چھوٹی سی بات پر تنقید کررہے ہوتے ہیں، ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔یاد رہے کہ 2021 میں ندا یاسر کی 6 سے 7 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پا رہی تھیں، انٹرویو کے دوران ندا نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب اداکار شبیر جان ایک مارننگ شو کے دوران ناراض ہو کر شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
ندا نے بتایا کہ شبیر جان اور ان کی فیملی کے بہت قریبی تعلق ہیں، اس لیے شبیر جان نے میری ٹیم کے ساتھ مل کر مجھ سے مذاق کیا تھا، یہ سب پہلے سے طے تھا لیکن مجھے نہیں معلوم تھا، جب وہ کوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شخص کو اپنے مارننگ شو میں بلاتی ہیں تو شو وائرل ہو جاتے ہیں لیکن اچھے موضوع نظر انداز ہو جاتے ہیں۔انھوں نے مارننگ شوز میں شادیاں کروانے سے متعلق بتایا کہ جب انہوں نے مارننگ شو شروع کیا تو سب سے پہلے انہوں نے اپنی بہن کی شادی کی خوشیاں منائیں، جس کے بعد دیگر مارننگ شوز میں بھی شادیاں کرنے کا مقابلہ عروج پر پہنچ گیا لیکن وقت کے ساتھ یہ ٹرینڈ ختم ہوگیا۔

Back to top button