ڈالر کے ذخیرہ اندوز دوبارہ متحرک ہوسکتے ہیں،معاشی ماہرین

معاشی ماہرین کاکہناہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ سے ڈالر کے ذخیرہ اندوز ایک بار پھر متحرک ہوسکتے ہیں، اگر ایسا ہو تو حکومت کو ایسے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایک واضح اور کلیئر پالیسی وضع کرنی ہوگی تاکہ معیشت کو کسی قسم کے ہیجان سے بچایا جاسکے۔
نگران حکومت آچکی ہے، سیاسی ہیجان کافی کم ہوچکا ہے، لیکن ملکی معیشت کے پیش نظر اب سیاست کو کچھ وقفہ دینے کی ضرورت ہے، الیکشن جتنی جلد کرادیے جائیں، اتنا ہی اچھا ہے، لیکن نگران حکومت کو بھی واضح اور مضبوط فیصلے کرنے ہوں گے۔
انرجی سیکٹر سے سبسڈیز کو مکمل طور پر ختم کرکے ٹیکس کا سارا بوجھ صارفین پر منتقل کرنا ہوگا اور انتہائی غریب افراد کو گیس اور بجلی کے بلوں میں سبسڈی دینے کے بجائے نقد وظیفے دینے ہوں گے، یہ سخت اقدامات بغیر کسی تاخیر کے اٹھانا ہوں گے، تاکہ آنے والی حکومت حالیہ نو ماہ کا پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے پروگرام کے حصول کیلیے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرسکے۔
