آئی جی پنجاب نے چارج چھوڑ دیا، عبداللہ سنبل نئے چیف سیکرٹری مقرر

پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ہلچل دکھائی دے رہی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

باخبرذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئی جی کے لیے 3 افسران کے نام کا پینل وفاق کو بھجوا چکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی کو آئی جی تعینات نہیں کیا گیا، وفاق کو بھیجے گئے افسران میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کی جگہ محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

Back to top button