آئی فون 15 پرو ماڈلز کے ڈیزائن کی جھلک سامنے آگئی

ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں پتلا ہوگا۔اس فون میں پیری اسکوپ (آپٹیکل زوم) والا کیمرا بھی دیا جائے گا۔
لیک میں آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈیزائن کے خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں۔
اس خاکے سے تصدیق ہوتی ہے کہ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔
آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔
اس سے قبل مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو ماڈلز کے ڈیزائن میں والیوم بٹن کو تبدیل کیا گیا ہے اور اس کا استعمال اب زیادہ آسان ہو جائے گا جبکہ سائیلنٹ سوئچ کو ایکشن بٹن سے بدلا جا رہا ہے۔
اسی طرح دونوں فونز کے کیمروں میں ایک نئی سنسر ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے جو زیادہ روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔
