غصہ چھوڑیں،ایک ساتھ آگے چلتے ہیں،زرداری کی مولانا کومنانے کی کوشش

صدرمملکت آصف زرداری کی ایک بار حکومت میں شمولیت کیلئے مولانافضل الرحمان کو منانے کی کوشش کہا غصہ جھوڑیں ایک ساتھ چلتے ہیں۔اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے تعلقات بحال کرنے کی درخواست کی کہا کہ میں خود چل کر آیا ہوں آپ بھی زاتی تعلقات بحال کریں۔
مولانافضل اترحمان نے صدر مملکت کو جواب دیا کہ اتحاد سے نکلنا،اپوزیشن میں بیٹھنا پارٹی کی شوری کافیصلہ ہے۔اب بھی آپ کی بات اور پیشکش مجلس شوری کے سامنے رکھوں گا۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں وکیل علی ظفرتبدیل
صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی۔عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے وقت مشاورت نہ کرنے پر جےیو آئی پی ڈی ایم سے الگ ہوگئی تھی۔