کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں جا گری،29مسافرجاں بحق

کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں جا گری،29مسافرجاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس آزاد پتن گرادری پل کے قریب کھائی میں گری۔جاں بحق ہونے والوں میں 20 مرد، 4 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بس میں 30 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکالا۔
کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی،نوٹم جاری
المناک حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر صدر آصف علی زاردی، وزیراعطم شہبازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرداخلہ محسن نقوی،صدرووزیراعظم آزادکشمیر نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہےاور زخمیوں کی جلد صحتیابی لئے دعا کی ہے۔
