اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کرلیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔
حنا الطاف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر بھی شیئر کیں۔
حنا الطاف نے اپنے چاہنے والوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح آغا علی اور وہ پہلے ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے، پھر یہ دوست بنے اور اب ایک دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔
حنا الطاف نے بتایا کہ آغا علی نے ان کا دل جیت لیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔
https://www.instagram.com/p/CAhGuKclaU3/?utm_source=ig_embed
انہوں نے کہا کہ انہوں نے جمعۃ الودع والے دن یعنی گزشتہ روز نکاح کیا ہے۔
دوسری جانب اداکار و گلوکار آغا علی نے بھی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی۔
آغا علی نے بتایا کہ چند سال قبل انہوں نے اور حنا الطاف نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ ملے اور پھر ہماری دوستی ہوگئی، جب لاک ڈاؤن ہوا تو مجھے ایسا لگا کہ میرا کوئی حصہ مجھ سے جدا ہوگیا اور اس وقت میں نے حنا کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔آغا علی اور حنا الطاف میں قربتیں بڑھنے لگیں
https://www.instagram.com/p/CAhFGyRDIPJ/?utm_source=ig_embed
آغا علی اور حنا الطاف کے نکاح پر ان کے چاہنے والوں سمیت متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ آغا علی اور سارا خان کے بریک اپ کے بعد گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حنا الطاف اور آغا علی کے تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button