اداکارہ عالیہ بھٹ کا بالی ووڈ میں پہلا کرش کون تھا؟

اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور سے ان کی شادی ضرور ہوئی ہے لیکن وہ ان کی پہلی محبت نہیں تھے بلکہ ان کا پہلا کرش بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان تھے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے پہلے شوبز کرش کا نام بتایا اور وہ رنبیر کپور نہیں ہیں بلکہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان تھے، شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے گوری شنڈے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، کنگ خان نے رنبیر کپور اور عالیہ کی نئی فلم ’براہمسترا‘ کیلئے ایک خصوصی شوٹ بھی کروایا تھا جس سے دونوں فنکاروں کے درمیان گہرے تعلق کا اندازا ہوتا ہے۔عالیہ بھٹ کی تازہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا جبکہ ’ہارٹ آف سٹونز‘ کے ذریعے ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 14 اپریل 2022 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کی تقریب کے موقع پر رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود شادی کی تصدیق کی جس کے بعد ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئی تھیں جبکہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عالیہ نے ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا تھا۔انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ نے لکھا تھا کہ آج، ہمارے اہلِ خانہ اور دوستوں کے درمیان گھر میں ہمارے اس پسندیدہ مقام یعنی بالکونی جہاں ہم نے اپنے تعلقات کے آخری 5 سال گزارے ہیں اور اسی مقام پر ہماری شادی ہوگئی ہے۔
