فلم کی ناکامی کسی عورت کی شخصیت کافیصلہ نہیں کرسکتی،میرا

پاکستانی اداکارہ میراکا کہنا ہے کہ کسی فلم کی ناکامی کسی عورت کی شخصیت یا اس کی صلاحیتوں کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔۔

میرا نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ متعدد پیغامات شیئر کیے، جن میں انہوں نے مشکل حالات، ناکامی اور ایسے لوگوں کے رویوں کا ذکر کیا جو آزمائش کے وقت ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔

ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگ انہیں اس لیے فلاپ قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کی فلم ’سائیکو‘ 100 کروڑ روپے کا کاروبار نہیں کر سکی۔ میرا کے مطابق وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں، کیونکہ فلم کے بعد بعض لوگوں کی بے رخی اور ساتھ چھوڑنے کے باوجود انہوں نے آگے بڑھنے کا حوصلہ برقرار رکھا۔

اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا، ’’فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں۔‘‘ اس جملے کے ذریعے میرا نے فلم کی تجارتی کامیابی اور ایک فنکار کی ذاتی شناخت کو الگ رکھنے کی بات کی۔

 

Back to top button