فولڈ ایبل آئی فون کے60لاکھ یونٹس کی فروخت کاانکشاف

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون آئی فون ڈُوو کے رواں سال تقریباً 60 لاکھ یونٹس فروخت ہونے کا امکان ہے۔
مارکیٹ ریسرچ ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے مطابق فون کی قیمت اور صارفین کی ممکنہ دلچسپی اس کی طلب میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
آئی فون ڈُوو کی قیمت 1999 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 سے تقریباً 100 ڈالر زیادہ ہے۔
کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے ریسرچ ڈائریکٹر ترُن پاٹھک کے مطابق ایپل کی جانب سے قیمت کا تعین لانچ کے نمایاں پہلوؤں میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی جنریشن کے فولڈ ایبل فون کے لیے قیمت کو 2000 ڈالر سے کم رکھنا ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے اور اس قیمت پر خاص طور پر موجودہ آئی فون پرو صارفین اور ان افراد میں طلب پیدا ہوسکتی ہے جو طویل عرصے سے ایپل کے فولڈ ایبل فون کے منتظر تھے۔
