اداکارہ کرن تعبیر نے شوبز کو مصنوعی قرار کیوں دے دیا؟

اداکارہ کرن تعبیر شوبز کی دنیا کو ریس قرار دیتے ہوئے بتایا کہ لوگ اپنے لیے جینا، خوش رہنا تک بھول جاتے ہیں، بس وہ ایک دوڑ میں لگے رہتے ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر سوشل میڈیا کے شوقین نہیں ہے، اس لیے وہ انہیں اپنی تصاویر شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتے لیکن اس باوجود وہ کبھی کبھار شوہر کی تصاویر اور ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر ہی شیئر کر دیتی ہیں۔
کرن تعبیر نے حمل سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے کبھی لوگوں کی باتوں پر توجہ ہی نہیں دی، کبھی اس چیز کا دباؤ نہیں لیا کہ ان کے ہاں بچے نہیں ہو رہے تو لوگ کیا کہیں گے، اُن کا یقین ہے کہ خدا نے اگر ان کے نصیب میں اولاد لکھی ہے تو وہ انہیں ہر حال میں مل کر رہے گی جبکہ جو چیز خدا نے ان کے لیے نہیں لکھی، وہ ان کی کوششوں کے باوجود انہیں نہیں ملنی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ابھی انہوں نے وزن کم کرنا شروع نہیں کیا کیوںکہ ان کی بیٹی بہت چھوٹی ہیں، کرن تعبیر نے لکھا کہ انہیں وزن کم کرنے کی زیادہ جلدی نہیں ہے، اس لیے وہ تھوڑی بہت ڈائیٹ کر رہی ہیں جبکہ اس وقت وہ مزیدار غذائیں کھانے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
میاں اور بیوی کے درمیان اچھے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر کرن تعبیر نے لکھا کہ خصوصی طور پر خواتین کو صبر کرنا چاہئئے۔میاں اور بیوی کو ایک دوسرے پر یقین کرنا چاہئے اور انہیں یہ بات بھی سمجھنی چاہئے کہ ہر وقت زندگی ایک جیسی نہیں رہتی اور نہ ہی سوچ ایک رہتی ہے۔
کرن تعبیر نے لکھا کہ خصوصی طور پر خواتین کو حالات اور مشکلات کو سمجھنا چاہئے کیوںکہ ان کے خیال میں مرد گھر سے باہر بھی بہت کچھ برداشت کرتے ہیں، اہل خانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بعض اوقات مرد اپنی عزت نفس بھی مجروح کرواتے ہیں، اس لیے خواتین کو چاہئیے کہ وہ ان کا ساتھ دیں، انہیں عزت اور پیار دیں اور یہ کہ وہ بھی انسان ہیں، اگر ان سے کوئی غلطی ہوجائے تو انہیں معاف کیا جانا چاہئے۔
کرن تعبیر نے لکھا کہ وہ ایسا نہیں کہ رہیں کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی لیکن یہ ہے کہ اس وقت وہ اسکرین پر واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہیں، شوبز سے متعلق رائے دینے کے سوال پر کرن تعبیر نے لکھا کہ شوبز بہت ظالم دنیا ہے، وہ جہاں انسان کو بہت کچھ دیتی ہے، وہیں انسان سے بہت کچھ چھین بھی لیتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ شوبز میں انسان خوش رہنا اور اپنے لیے جینا بھول جاتا ہے، بس ایک دوڑ لگی رہتی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی، کیوںکہ کسی کی کامیابی ایک ڈرامے تک محدود نہیں ہوتی، ایک کے بعد دوسرے کو حاصل کرنے کی جستجو لگی رہتی ہے، جس کے لیے پھر دوسروں کی چاپلوسی بھی کرنی پڑتی ہے۔
کرن تعبیر نے لکھا کہ شوبز میں نہ چاہتے ہوئے بھی آگے بڑھنے کے لیے دوسروں کے خراب رویے کو برداشت کرنا پڑتا ہے جب کہ لابی کا حصہ بننے کے لیے بکواس اور خراب چیزوں کو بھی اپنا پڑتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ کیریئر بنانے کے لیے لوگوں کو سر، سر اور میڈم میڈم کہنا پڑتا ہے اور پھر وہ لوگ خود کو خدا سمجھ بیٹھتے ہیں، شوبز میں اگر کوئی یہ سب نہیں کر سکتا تو پھر اس کے لیے صرف سائیڈ رول ہی بچتے ہیں، وہ شخص پھر ہیرو یا ہیروئن بننے کے خواب نہ دیکھے۔
