اداکار فہد مصطفیٰ نے ہانیہ کے بڑے ہونے کا انتظار کیوں کیا؟

معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتظار کر رہے تھے اب وہ جلد ہی ہانیہ عامر کے ساتھ سکرین پر دکھائی دیں گے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار شعیب اختر کے شو میں شرکت کے دوران کیا، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت ہانیہ عامر سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ خوبصورت بھی ہیں اور وہ خوبصورتی و ذہانت کا امتزاج ہیں۔ماضی میں عام طور پر بعض اداکاروں کو خوبصورتی کی بنیاد پر بھی کام مل جاتا تھا لیکن اب ہر کسی کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر مواقع ملتے ہیں اور ان کے خیال میں ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔فہد مصطفیٰ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ خوبصورتی اور ذہانت کا حسین امتزاج ہیں، دعویٰ کیا کہ وہ کافی عرصے سے ہانیہ عامر کو کہتے آ رہے تھے کہ وہ بڑی ہوجائیں تو وہ ان کے ساتھ کام کریں گے اور اب اداکارہ بڑی ہو چکی ہیں۔اداکار کے مطابق اگر وہ پہلے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرتے تو بہت بڑا فرق ہوتا، اب وہ ان کے ساتھ کچھ کر رہے ہیں، انہوں نے مبہم انداز میں کہا کہ اب وہ اور ہانیہ عامر کچھ کر رہے ہیں، جلد ہی وہ ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔وہ ہانیہ عامر کے ساتھ کسی فلم میں بھی دکھائی دے سکتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتانا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی وہ اور ہانیہ عامر کام کر رہے ہیں، اس لیے وہ مزید بات نہیں کرنا چاہتے لیکن دونوں پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ ان کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے یا پھر وہ ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

Back to top button